بی جے پی کی شکست ہمارا پہلا او رآخری ہدف : اکھلیش یادو

لکھنؤَ : سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ۲۰۱۹ء کے پارلیمانی انتخابات کے لئے بی جے پی کے خلاف ایک عظیم اتحاد ہونا یقینی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ان کے مسئلہ نہیں ہے کہ ان کی پارٹی کو سیٹوں کی تقسم میں کیا حصہ ملتا ہے ۔

اگر انہیں کم حصہ ملے تو بھی وہ اس اتحاد کا حصہ رہیں گے ۔اور بی جے پی کی شکست کی یقینی بنائیں گے کیوں کہ یہی ہمارا اول و آخر ہدف او رمقصد ہے ۔ایس پی کے سربراہ نے یہ اعلان اٹاوہ کے گاؤں جورائی میں کیا ، جہاں وہ سابق پردھان حاکم سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے لئے پہنچے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا او ردیکھناچاہتے ہیں ۔اس کے لئے یہ مسئلہ ہی نہیں ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم میں ان کی پارٹی کو کیا ملتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ بی جے پی کو شکست دینا ۔

انہوں نے یوگی ادتیہ کے بارے میں کہا ہے کہ یوگی جہاں بھی جاتے ہیں ان کی پارٹی کو شکست ہوتی ہے ۔یوگی نے گورکھپور میں پوری طاقت جھونک دی تھی پھر بھی انہیں ہار ہوئی ۔اکھلیش یادو نے وزیر اعظم پربیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کا اعلان کیا جاتا ہے پھر بھی سرحد پر ہمار ے فوجی مارے جاتے ہیں۔مگر وزیر اعظم کھیر کھانے پاکستان چلے جاتے ہیں ۔