بی جے پی کا دعوی روہنگیائی مسلمان ووٹرلسٹ میں ہے‘ای سی کی جانچ کا کیامطالبہ 

اس ضمن میں ایک وفد جس میں یونین منسٹر مختار عباس نقوی‘ پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور بی جے پی کے نیشنل میڈیا ہیڈ انل بالونی نے ای سی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

چہارشنبہ کے روز بی جے پی نے کہاکہ مبینہ طورپر تلنگانہ اسمبلی الیکشن کی ووٹر لسٹ میں حیدرآباد کے پندرہ اسمبلی حلقہ جات کے اندر روہنگیائیوں مسلمانوں کے نام درج کئے گئے ہیں۔

پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مانگ کی ہے کہ وہ برسراقتدار ٹی آر ایس ‘ اے ائی ایم ائی ایم اور کانگریس کے درمیان ’’ مشترکہ سازش‘‘ کی جانچ کرے۔

اس ضمن میں ایک وفد جس میں یونین منسٹر مختار عباس نقوی‘ پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور بی جے پی کے نیشنل میڈیا ہیڈ انل بالونی نے ای سی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔

نقوی نے رپورٹرس کو بتایا کہ یونین ہوم منسٹری کی واضح ہدایت کے باوجود روہنگیائی مسلمانوں کے نام ہندوستانی شہریوں میں شامل کئے گئے ہیں‘ انہیں تلنگانہ میں ووٹرس بھی بنایا گیاہے۔

پارٹی نے اس بات کا بھی مطالبہ کیاے کہ 7ڈسمبر سے قبل تک گریٹر حیدرآباد کے پندرہ اسمبلی حلقہ جات میں الکٹورل رولس کو’’ درست‘‘ کرے