بی جے پی نے سابقہ منشور کے وعدوں کو پورا نہیں کیا:پائلٹ

جے پور29نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزا م لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو وعدے پورے نہیں کرنے پر عوا م سے معانی مانگنی چاہئے ۔مسٹر سچن پائلٹ نے آج کانگریس کا منشور جاری کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں سے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سابقہ وعدوں کو پورا نہیں کرپائی لیکن اس انتخابات میں بھی انتخابی منشور لے کر آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راجستھان کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے کہ انہو ں نے سابقہ وعدوں کو پورا نہیں کرپائی۔ انہو ں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پہلے جارکردہ انتخابی منشور کو مکمل نہیں کرسکی اور آج نوجوانوں کو بھتہ دینے کی بات کررہی ہے ۔انہو ںنے کہا کہ ریاست اور مرکز میں مختلف حکومتیں ہونے پر ٹکراؤ کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کے مختلف جگہوں سے دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کے مشورے کے بعد ہی انتخابی منشور تیار کیا ہے اور اسے ‘عوامی منشور’’ کا نام دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آنے پر کمیٹی بناکر سبھی وعدوں کا نفاذ کیا جائے گا۔اس موقع پر سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ انتخابی منشور میں عوامی جذبات کا اظہار ہونا چاہئے ، اسی کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسندھرا راجے حکومت نے ہری دیو جوشی جرنلسٹ یونیورسٹی اور امبیڈکر کے نام کی یونیورسٹی بند کردیئے گئے ہیں کیوں بند کردیئے گئے اس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سابقہ انتخابی منشور میں پندرہ لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن لوگوں کونوکری نہیں ملی۔