بی جے پی میں ہمت ہے تو مجھے ہٹا کے بتائے : اوم پرکاش راجبھر 

لکھنؤ : بی جے پی اتحادی سہیل دیو کے سربراہ اورریاستی کابینی وزیر اوپرکاش راجبھر نے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور ریاستی بی جے پی صدر کے ذریعہ ان کے خلاف کئے گئے تبصرہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صاف لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ اگر میں ان میں ہمت ہے تو مجھے پارٹی سے ہٹا کر دکھائیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بی جے پی انہیں ناروا سلوک کیوں کررہی ہے ؟

واضح رہے کہ ہفتہ کو بی جے پی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے وزیر برائے پسماندہ طبقات فلاح و بہبود اوم پرکاش راجبھر کو ضروری برائی قرار دیاتھا ۔ راجبھرنے کہا کہ میں جب محروم طبقات کی بات کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغ خراب ہوگیا ہے ۔اگر یہ اس طرح کی بات کرنا غلط بات ہے تو میں غلط بات کرتا رہوں گا۔ان میں ہمت ہے تو مجھے ہٹا کے بتائیں ۔

کچھ دنوں قبل وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے ایک تبصرہ پر راجبھر نے کہا کہ ہم محروم طبقات کے لوگ ہیں ، سرکاری اسکول ہی ہمارے بچوں کا واحد ذریعہ ہے مگر ان میں معیا ر تعلیم اتنے گر چکی ہے کہ یہاں سے تعلیم سے فراغت کے بعد کوئی بھی زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔اس لئے میں بار بار یہ مانگ کررہا ہو ں کہ تعلیمی معیار کو بڑھائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پسماندہ طبقات کو زمرہ میں تقسیم کرکے ان کے لئے ریزوریشن کے التزام کا مطالبہ کیا ہے مگر مہینوں گذر جاتے ہیں اس کے باوجود اس پر کچھ بھی کام نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پسماندہ طبقات کے لئے وقت ہی نہیں ہے ۔