بی جے پی ، تلگو دیشم قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

اوٹکور /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی فلاحی اسکیمات عوام تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ڈی ملپا انچارج اسمبلی حلقہ مکتھل ٹی آر ایس نے بحیثیت مہمان خصوصی اوٹکور منڈل کے موضع مخدوم پور میں پارٹی پرچم کشائی کے موقع پر کیا ۔ سنہرا تلنگانہ خواب کو پورا کرنے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہے ںجو قابل قبول ستائش کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا ہی پارٹی کا اہم مقصد ہے ۔ اس موقع پر عوام نے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ فی الفوقت بذریعہ ٹینکر اپنی ذاتی رقم سے پانی پہونچایا جائے گا ۔ دریں اثناء تلگودیشم اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مقامی بااثر قائدین و کارکنوں میں قابل ذکر نائب سرپنچ جی سنگھپا ، نرسملو ، سابق سرپنچ بالیا اور تعلیمی کمیٹی کے چیرمین سروتی کے علاوہ 100 کارکنان نے ٹی آر ایس میں شمنولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس منڈل صدر چندر شیکھر ریڈی ، مقامی صدر نارائن منڈل اقلیتی سیل ڈاکٹر رحیم پاشاہ اور دیگر موجود تھے ۔