بی ایس ایف نے تیج بہادر یادو کی موت کے افواہوں کو کیا مسترداو رکہاکہ وہ صحت مند اور بقید حیات ہے

نئی دہلی:فیس بک پر مہلوک جوان کی تصوئیر شائع ہونے کے بعد بارڈر سکیورٹی فورسس نے اپنے بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کی موت کے افواہوں کو مستر د کردیا۔

تصوئیر شائع ہونے کے بعد بی ایس ایف جوان کی اہلیہ نے موت کی افواہوں کومستر د کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحت مند او رزندہ ہیں۔تصوئیر میں ایک جوان جس کی بند آنکھیں ‘ ناک سے بہتا خون اور آدھے چہرے پر پڑا کپڑا صاف دیکھا ئی دے رہا ہے۔

دی کوائنٹ میں شائع خبر کے مطابق بی ایس ایف کے پی آر او شوبیندو بھردواج نے کہاکہ ’’ تیج بہادر یادو صحت مند ۔ وہ فی الحال جموں اور کشمیر کے سامبا ضلع اسٹیشن پر متعین ہے‘‘۔

یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یادو حالیہ عرصہ میں ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سرخیوں میں ائے تھے جو وائیرل ہوا تھا۔ اس ویڈیو میں وہ جوانوں کو فراہم کئے جانے والے کی خرابی کو اجاگر کیاتھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے آرمی عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزامات بھی لگائے تھے۔