بی ایس ایف جوان کے ویڈیو کے بعد: بی ایس ایف نے نوٹس جاری کرکے اعلی معیاری کھانا سربراہ کرنے کی ہدایت دی

نئی دہلی:لائن آف کنٹرول پر متعین فوجی جوانوں کو غیرمعیاری کھانے کی سربراہی کے متعلق ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد بی ایس ایف نے چہارشنبہ کے روز تازہ احکامات جاری کرتے ہوئے فوجی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ فوجیوں کو معیاری کھانا سربراہ کرے ‘ جبکہ یونین ہوم منسٹر ی نے بی ایس ایف جوان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

بی ایس ایف ڈائرکٹرکے کے شرما نے جمعرات کے روزیونین ہوم منسٹر راجیو میہریشی ملاقات کی اورسوشیل نٹ ورکنگ سائیڈس پر وائیر تیج بہادر یادو کا ویڈیو جس میں انہوں نے فوج کے اعلی حکام پر بدعنوانی کا الزام عائد تھا کہ متعلق دوسری عبوری رپورٹ پیش کی۔

بی ایس ایف سربرا ہ نے جہاں یونین منسٹر سے ملاقات کے بعد میڈیاکو نذ انداز کرکے چلے گئے وہیں پارلیمانی فورسس نے ایک بیان کے ساتھ میڈیاسے روبرو پیش ہوتے ہوئے کہاکہ سرحد پر متعین فوجی جوانوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کے لئے چھ اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جس میں’’ فوجی جوانوں کے کھانے پینے سے لیکر راشن کی خریدی دیگر چیزیں شامل ہیں۔

اور دیگر اقدامات میں بی ایس ایف کے موجودہ طریقہ کار میں معمولی تبدیلیاں بھی لائیں‘ جس میں دوہری چیکنگ کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے اس کے علاوہ میس میں نقدی کے بغیرلین دین کو فروغ دینے کے معاملات متعارف کروانے کو بھی کہاگیاہے

۔دوسری عبوری رپورٹ میں بی ایس ایف نے بتایا کہ ’دل ‘ جو بی ایس ایف جوا ن نے ویڈیو میں دیکھا ئی ہے کہ غیرمحفوظ اورٹن راشن کی تھی اور ’پراٹا‘ طریقہ کار کے مطابق اونچا مقام پر واقع یونٹ میں تیار کیاگیا ہے۔

شرما نے میہریشی کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہاکہ فورس کے ویسٹرن فرنٹ کمانڈر( ایڈیشنل ڈی جی) ‘ ماہرین غذا کے ہمراہ اس مقام پر پہنچے جہاں سے جوان نے ویڈیو پوسٹ کیاتھا تاکہ تفصیلی تحقیقات کی جاسکے۔

سوشیل میڈیا پرمذکورہ ویڈیو وائیرل ہونے کے بعدیونین منسٹر فار اسٹیٹ فار ہوم کرن رججو نے کہاکہ حکومت نے’ ماہرین اور ڈائٹیشنس کو سرحد کے ہر ایک پوسٹ پر روانہ کیا ہے جو وہاں پر معیار کے مطابق فراہم کئے جانے والی غداؤں کی تحقیقات کی جاسکے‘‘۔

عہدیدار نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ ’ دل‘ جو جوان نے ویڈیو میں بتائی ہے وہ راست پکی ہوئی ٹن کے ڈنے محفوظ رکھ کر سربراہ کی گئی ہے جس میں جوان کی جانب سے زیرا اور مرچ کی کمی کی شکایت کی گئی ہے۔
توقع کی جارہی ہے بی ایس ایف فائنل رپورٹ جمعرات کے روز داخل کریگی۔
PTI