بیوی کو زبردستی جسم فروشی کرانے والے شخص پر مقدمہ درج

پلگہار: پولیس نے مذکور ہ ضلع کے نالا سوپارا گاؤں کے ساکن ایک 30سال کی شخص کومبینہ طور پر اپنے اذیت دینے ‘ سگریٹ سے جلانے اور جسم فروشی کرنے کے لئے مجبورکے الزام میں ایک مقدمہ درج کیاہے۔

پیر کے روز پلگہار کے وسائی ڈیویثرن میں والیو پولیس اسٹیشن میں30سالہ متاثرہ نے ایک شکایت درج کرائی۔

مذکورہ خاتون نے اپنے شکایت میں کہاکہ وہ سال2012میں اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد اپنے دوبچوں کو اترپردیش میں اپنی ما ں کے پاس چھوڑ کر پلگہار ائی تھی۔

پولیس افیسر نے بتایا کہ بالاسوپارا میں کام کے دوران ملزم سے اس کی دوستی ہوئی تھی
سال 2013میں ملزم نے مبینہ طور پر اس کی عصمت ریزی اور شادی کو بھروسہ دلاکر جسم فروشی کے دھندے میں جھونک دیا۔بعدازاں ملزم نے متاثرہ عورت سے شادی کرلی اور اس کی آمدنی میں سے پیسے طلب کرنا شروع کردیا۔

افیسر نے بتایا کہ جب متاثر ہ خاتون پیسے دینے سے انکار کرنے لگی تو وہ ملزم اس کے ساتھ مارپیٹ اور سگریٹ سے جلانے کے لئے اترپردیش میں مقیم اس کے دوبچوں کو قتل کردینے کی دھمکیاں بھی دینے لگا۔

متاثرہ عورت کی شکایت پر پولیس نے ملزم شخص کے خلاف ائی پی سی کے دفعات376(عصمت ریزی)‘366( اغوا‘ شادی کے لئے مجبور کرنا)324( جان بوجھ کر خطرناک ہتھیاروں یا اس طرح کی چیزوں سے تکلیف پہنچانا)524اور506( مجرمانے سازش)۔

پولیس نے مزید کہاکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔