بینک آف بروڈہ میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سرکاری زیر انتظام بینک آف بروڈہ میں اسپیشلسٹ آفیسرس کے 913 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ جن میں قانونی شعبہ کی 60 جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔ تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری ان لاء کا میاب اور شیڈولڈ کمرشیل بینک میں لاء آفیسرس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا تجربہ اور عمر کم از کم 28 سال اور زیادہ سے زیادہ 35 سال ہونی چاہئے ۔ تحفظات کے زمرے میں آنے والوں کو حد عمر میں رعایت دی گئی ہے ۔ ہیلت مینجمنٹ سروسیس ، سیلس میں 850 جائیداد ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے قابلیت میڈل مینجمنٹ گریڈ / اسکل 2 جائیدادوں کے لیے مارکیٹنگ / سیلس / ریٹیل اسپشلائیزیشن میں 2 سالہ یم بی اے یا اس کے مماثل پی جی ڈگری یا گریجویشن کے ساتھ بینکنگ / فینانس میں ایک سالہ ڈپلوما / سرٹیفیکیشن کورس کامیابی کے علاوہ عمر 25 تا 35 سال اور ساتھ ہی چار سالہ تجربہ بھی لازمی ہے ۔ جونیر مینجمنٹ گریڈ / اسکل ۔ 1 جائیدادوں کے لیے کسی بھی گریجویشن کے ساتھ 2 سالہ کام کا تجربہ ، عمر 21 تا 30 سال کے درمیان ، مینجمنٹ سروسیس آپریشنس میں 3 جائیداد ہیں تعلیمی قابلیت مارکیٹنگ / سیلس / ریٹیل / فینانس میں 2 سالہ یم بی اے یا اس کے مماثل پی جی ڈگری یا ڈپلومہ کورس کامیاب اور کام کا تجربہ ہو ۔ انتخاب آن لائن ٹسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر مختلف جائیدادوں کے لیے کیا جائے گا ۔ درخواست فیس 600 روپئے ہے اور امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن
bankofbaroda.co.in
میں 26 دسمبر 2018 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ
bankofbaroda.com/ areerdetail.htm#tab18
ملاحظہ کریں ۔۔