بیت المقدس کی بے حرمتی مسلمانو ں کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں 

پریس کلب آف انڈیامنعقدہ اجتماع میں دانشواروں کا اظہار خیال
نئی دہلی۔ امریکہ کے ذریعہ بیت المقدس ( یروشلم) کو اسرائیلی راجدھانی قراردیئے جانے کے خلاف دہلی پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ اجتماع میں دانشواروں نے واضح کیا کہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے اس اعلان اور اسرائیل کی مسلم دشمنی سے دنیا بھر کے مسلمانوں شدید بے چینی اور سخت غم وغصہ ہے اور امریکہ کو یہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام منعقدہ اس عوامی اجلاس میں موجود رہنماؤں نے کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ بیت المقدس اسلام کے ماننے والوں کی قدیم عبادتگاہ ہے اور اس کی بے حرمتی مسلمانو ں کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں ہے۔

فلسطین کے اول سفیر عدنان ابوالحیزہ نے اس موقع پر بتایا کہ امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر آج سلامتی کو نسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں جنرل اسمبلی الیکشن میں انتخاب کے دوران 167ووٹ فلسطینیوں کو ملے جبکہ امریکہ کیے ساتھ صرف کناڈا او راسرائیل ہی ساتھ دیا ۔ فلسطین کے سفیر یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ امریکہ فلسطین کے خلاف اور اسرائیل کا پورے طور پر ساتھ دے رہا ہے۔

معروفی سماجی کارکن سوامی اگنی ویش نے اسرائیل کو ناپاک او رغیر ائینی طریقے سے قبضہ کررہے امریکہ کی مذمت کی او رکہاکہ اقوام متحدہ کے اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھ کر امریکہ ٹھیک نہیں کررہا ہے اور یہ مسئلہ قطعی مسلمانوں کو نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ نوید حامد نے امریکہ کی سفیر نیکی ہیلی کی دھمکی کو نوٹ کیا جس میں نیکی نے خبردار کرتے ہوئے کہاتھا کہ امریکہ ایسی کسی بھی قرارداد کی حمایت کرنے والوں کانام یا درکھے گا جس میں امریکی فیصلے کی نکتہ چینی کی گئی ہو۔ نوید حامد کا کہناتھا کہ جس طرح سے دھمکی دی جارہی ہے وہ شدید قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ یروشلم فلسطین کا درالحکومت ہے اور فلسطینی حکومت کے ساتھ امریکہ حکومت کا جو معاہدہ ہوا تھا اس معاہدہ میں یہ بات واضح تھی کہ امریکہ یروشلم پر کوئی قبضہ نہیں کرے گا۔لیکن ٹرمپ نے یہ فیصلپ کرکے پوری دنیا کے سامنے جنگ کاخطرہ کھڑا کردیا ہے۔

قبل ازیں استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سکریٹری جنرل سلیم انجینئر نے کہاکہ فلسطین کے مسئلہ پر یاسر عرفات کے زمانے سے ہی جو ہندوستان کی پالیسی رہی ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے۔ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے سرپرست ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے نظامت کرتے ہوئے بتایاکہ ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف مسلم ممالک سمیت امریکہ کے اتحادی یوروپی ممالک نے بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے پوئے اس کی مذمت کی تھی۔ سابق فیر پروفیر ذاکر الرحمان ‘ مولانا محسن تقوی‘مولانا نصرت مہدی اور دیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کیا