بہار چیف منسٹر امیدوار کی حیثیت سے سشیل مودی اٹل

پٹنہ ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میںآئندہ سال اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کے بحیثیت چیف منسٹر امیدوار پر پیدا شدہ تنازعہ کے درمیان انہوں نے دوسری پارٹی قائد کے حق میں اپنا دعویٰ ترک کردینے سے انکار کردیا ہے۔ ان کی امیدواری پر بالراست سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ بہار کے چار مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے بی جے پی لیڈر رامیشور چورسیا نے آج کہا کہ پارٹی کے تمام سیاسی قائدین 1974 ء میں جئے پرکاش نارائن کی زیر قیادت تحریک کے بعد ہی ابھرے ہیں۔ جئے پرکاش نارائن نے رشوت کے خلاف مہم چلائی تھی لیکن رشوت اب بھی سماج کیلئے لعنت بنی ہوئی ہے۔