بہار حکومت : انٹرل نیشنل یوگا ڈے کی پبلسٹی مہم میں میں حصہ لینے سے انکار: نتیش کمار

پٹنہ: بہار چیف منسٹر نتیش کمار نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس ( این ڈی اے ) حکومت کے انٹرنیشنل یوگا ڈی ( ائی وائی ڈی) پر زور دار حملہ کرتے ہوئے حکومت کی کوششوں کو پبلسٹی کا ذریعہ قراردیا۔یہاں پر ایک پریس کانفرنس نے ذریعہ یہ ریمارکس کرتے ہوئے نتیش نے کہاکہ وہ یوگا کے خلاف نہیں ہیں مگر اس قسم کی پبلسٹی کی کوششوں کی وہ اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ بہار حکومت ائی وائی ڈی میں یہ کہتے ہوئے حصہ لینے سے انکار کردیاکہ’’ ہم اشتہار بازی میں بھروسہ نہیں کرتے‘‘۔ وزیر اعظم مودی سے نتیش کمار کے رشتہ کبھی نرم اور کبھی گرم رہتے ہیں یہ بات نئی نہیں ہے۔نتیش کی پارٹی جنتا دل ( یونائٹیڈ) بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی زیر قیادت این ڈی اے کے لئے تقریباً دودہوں تک کافی اہمیت کی حامل پارٹی تھی۔ان دو قائدین کے درمیان کی کشیدگی اس وقت سامنے ائی سال 2004کے عام انتخابات میں یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس( یوپی اے ) کے شاندار مظاہرے کے بعد جب نتیش نے اس وقت کے گجرات چیف منسٹر نریندر مودی کوسال2005کے بہار اسمبلی انتخابات سے دور رکھنے کے لئے بی جے پی کے اعلی قائدین پر زوردیا تھا ۔

رپورٹس کہتی ہیں کہ نتیش کمار گجرات کے چیف منسٹر کی بہار انتخابات میں مہم چلانے کے خلاف سال2002گجرات فسادات کی وجہہ سے تھی اور ان کا ماننا تھا کے این ڈی اے کی وجہہ سے مسلم ووٹرس ان سے دور ہوجائیں گے۔بہار چیف منسٹر نے گجرات چیف منسٹر نریندر مودی سے سال 2010کے بہار اسمبلی انتخابات اور2009کے عام انتخابات میں بھی دوری بنائے رکھی تھی۔تاہم اسی طرح نتیش کمار ایک واحد اپوزیشن لیڈر تھے جنھوں نے وزیراعظم نریند رمودی کے نوٹ بندی کے فیصلے کی مدافعت کی۔مودی حکومت کی مجوزہ چوتھے انٹرنیشنل یوگا ڈے کے لئے بڑی تیار ی ہے۔ایوش منسٹر مجوزہ یوگا ڈے کو قومی او ربین الاقوامی سطح پر کامیاب بنانے کے لئے انتھک محنت کررہی ہے۔

جون 21کو مرکزی حکومت کے 74منسٹرس 74شہروں میں یوگی ڈے تقاریب میں حصہ لیں گے۔وزیراعظم نریندر مودی اترپردیش کے لکھنو میں موجود رہیں گے اور ان کے ہمراہ منسٹر ایوش شرپدھ نائیک بھی ہونگے۔منسٹری نے تمام ہندوستانی سفارت خانوں او رہائی کمیشنوں کو مکتوب لکھ کر مجوزہ یوگا ڈے کو کامیاب بنانے کی ہدایت بھی دی ہے۔سال2015سے 21جون کو بین الاقومی یوگا ڈے منعقد کیاجارہا ہے ۔ وزیر اعظم نریند ر مودی نے یواین میں خطاب کے دوران یوگا ڈے کے لئے 21جون مقرر کی تھی۔