بہار بورڈ امتحانات کہ پرچہ سوالات کے مطابق کشمیر ہندوستا ن کا حصہ نہیں ہے

پٹنہ۔محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سروسکشا ابھیان کے تحت منعقد کئے گئے امتحانات کے پرچہ سوالا ت میں کشمیرکے متعلق ایک غلط سوال شائع ہوگیا ہے۔

درجہ ہشتم کے اسٹوڈنٹ سے پرچہ سوالات میں چار ’’ممالک‘‘ میں رہنے والے افراد کے نام پیش کرنے کو کہاگیا ہے اور ان ممالک میں کشمیر بھی شامل ہے۔

جیسے ہی امتحانات منعقد کرانے والے بہار ایجوکیشنل پراجکٹ کونسل ( بی ای پی سی) کو اس کی اطلاع ملے انہوں نے اس غلطی کا جائزہ لیتے ہوئے معذرت بھی چاہی۔

مثال پیش کرتے ہوئے ویشالی ضلع کے طلبہ سے پرچہ سوالات میں پوچھا گیا کہ چین کے لوگوں کو چینی کہتے ہیں تو نیپال‘ انگلینڈ کشمیر اور ہندوستان کے لوگوں کو کیاکہا جائے گا۔

مذکورہ سوالات ہر چھ ماہ میں منعقد ہونے امتحانات کے انگریزی پرچہ میں آیا ہے۔بی ای پی سی اسٹیٹ پروگرام افیسر راجیورنجن پرساد نے پی ٹی ائی سے کہاکہ’’ یہ پرنٹنگ کی غلطی ہے جس کے متعلق ہمیں شرمندگی ہورہی ہے۔ اس سوال کو پرچہ کی جانچ کے دوران نذر انداز کردیاجائے گا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ جن بچوں کی تعلیم منقطع ہوجاتی ہے ایسے طلبہ کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے سرواسکشا ابھیان کے تحت یہ امتحانات منعقدکئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس مسلئے پر غور خوص کرتے ہوئے مستقبل میں اسطرح کے واقعات کو رونماء ہونے سے روکنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔