بہار انتخابات کے بعد او آر او پی اعلامیہ

نئی دہلی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک رتبہ ایک پنشن اسکیم کے بارے میں اعلامیہ بہار انتخابات کے اختتام پر جاری کیا جائے گا جوکہ انتخابی عمل کے ختم ہونے تک انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہے گا۔ مرکزی وزیردفاع منوہر پاریکر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کرنے والے سابق فوجیو ں کیلئے دیوالی کا تحفہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیوالی سے قبل (11 نومبر سے پہلے) اعلامیہ جاری کرنے کی کوشش کریں گے۔