بہار : آٹو ڈرائیور اور اس کے دوستوں نے ایک پولیس عہدیدار کی زبر دست پٹائی کردی ۔ 

مظفرپور : رانگ سائیڈ سے آٹوچلانے سے روکنے پر آٹوڈرائیور او راس کے دوستو ں نے ایک پولیس عہدیدار کی زبردست پٹائی کردی ۔ یہ واقعہ بہار کے قاضی محمد پور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق جب پولیس عہدیدار نے آٹو کو روکنے کا کوشش کررہا تھا جو سڑک کے رانگ سائڈ سے آرہاتھا ۔ اس روکنے کی وجہ سے آٹو ڈرائیور سخت غصہ میں آگیا او راپنے دوستوں کے ساتھ پولیس والے کی پٹائی کردی ۔

پٹائی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہا ہے۔ اس پٹائی کی وجہ سے پولیس عہدیدار شدید زخمی ہوگیا اسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے ایک کیس درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کردی ۔