بہادرپورہ میںآتشزدگی ‘چار بسیں اور دو ٹرکس خاکستر

حیدرآباد ۔ 17 ؍ جون ( سیاست نیوز) بہادر پورہ میر عالم عیدگاہ کے قریب کل پیش آئے ایک آتشزدگی کے واقعہ میں ٹراویلس کی چار بسیں اور دو ٹرکس جل کر خاکستر ہوگئے ۔ بتایا جاتاہے کہ عمر ٹراویلس سے تعلق رکھنے والی والوو بسیںمکمل طور پر خاکستر ہوگئی جبکہ لاریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ فائر آفیسر ایس سریش ریڈی نے کہا کہ خانگی ٹراویلس کی بسیں اور لاریوں کو عیدگاہ کے قریب پارک کیا گیا اور کچرے میں آگ لگنے میں نتیجہ میں بسوں کو بھی آگ لگ گئی ۔ چندولال بارہ دری ‘ گولی گوڑہ اور راجندرنگر فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر طلب کیا گیا ۔بہادرپورہ پولیس اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔