بھیم آرمی سربراہ چندرشیکھر آزاد وارانسی سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان ، ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد کے حمایت کی تائید ۔

نئی دہلی: ایک ماہ قبل بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ وہ وارانسی میں نریندر مودی کے مقابلہ میں الیکشن لڑیں گے۔ لیکن آج انہوں نے اعلان کیا کہ وہ وارانسی میں الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ صرف ایس پی ۔ بی ایس پی کے اتحا دکی تائید کریں گے او رکہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے وہ دلت ووٹ برقرار رکھیں گے۔ بہوجن سماج وادی پارٹی سربراہ مایاوتی نے آزاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بی جے پی کے ایجنٹ ہیں او روہ دلت ووٹوں کو تقسیم کروانے کے غرض سے وارانسی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چندر شیکھر آزاد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں وارانسی سے الیکشن نہیں لڑوں گا ۔ میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے بی جے پی مودی مضبوط ہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ ہم بی جے پی کو شکست دیں ۔ مایاوتی کے تنقید پر بات کرتے ہوئے مسٹر آزاد نے کہا کہ ہمارے اپنے لوگ ہم کو بی جے پی کا ایجنٹ کہہ رہے ہیں حالانکہ میں چاہتا ہو ں کہ مایاوتی جی وزیر اعظم بنیں ۔ ۱۴؍ اپریل کو مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر بھیم آرمی سربراہ چندرشیکھر راؤ نے سماجوادی پارٹی سربراہ اکھیلش یادو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو ان سرکاری عہدیداروں کو ترقی دیا ہے جنہوں نے دلتوں پر ظلم وتشدد کئے ہیں ۔ اکھیلش کے والد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں ۔ یہ لوگ ہے بی جے پی کے ایجنٹ میں نہیں ۔