بھگوا بمقابلہ لال۔ کیرالا اور اترپردیش میں تقابل ۔ ویڈیو

اترپردیش کے چیف منسٹریوگی ادتیہ ناتھ نے دعوی کیاکہ ریاست کیرالا کو چاہئے کہ وہ اترپردیش سے ریاستی امور کی انجام دہی کا سبق سیکھے اور کس طرح حکومت چلائی جاتی ہے اس کا جائزہ لے۔مگر حقیقت یہ ہے کہ کیرالا اور اترپردیش میں کسی قسم کا کوئی تقابل ہی نہیں ہے۔

خواندگی میں کیرالا دنیا کے سب سے سرفہرست ریاستوں میں شمار کیاجاتا ہے ۔ خواندگی کا تناسب کیرالا میں94فیصد سے زیادہ ہے جبکہ اترپردیش میں اس کا تناسب67.7فیصد ہے۔

کیرالا میں سطح غربت سے نیچے کی زندگی گذار نے والوں کا تناسب 12فیصد سے کم ہے جبکہ اترپردیش میںیہ تناسب 37.7فیصد کا ہے۔کیرالا میں ہرایک ہزار بچوں کی پیدائش میں چھ کی موت کا تناسب ہے اور یہی تناسب اترپردیش میں ہر ایک ہزار بچوں میں64کی موت کا ہے۔

ریاست کیرالا کی ترقی کا تناسب13.93فیصد ہے وہیں پر اترپردیش کا تناسب 10.55فیصد ہے۔ این سی آر بی کے ریکارڈس کے مطابق کیرالا میں جرائم کاتناسب 8.2فیصد ہے تو اترپردیش میں یہ 8.7فیصد کا ہے۔

اپنے ہی انداز میں انڈے ٹوڈے کے راہول کنول نے کیرالا میں بی جے پی کی ایک ریالی کے دوران چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے چیالنج کا کچھ اس طرح خلاصہ کیا۔ پیش ہے ویڈیو

https://www.youtube.com/watch?v=iAQCcl0Xt_8