بھوکوں کو کھانا کھلانے پر جنت کی خوشخبری

نظام آباد ۔/19 جنوری ( فیاکس ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کا بہترین کام سلام کو پھیلانا ، بھوکوں کو کھلانا ، رشتوں کو ملانا ، نمازروں کی پابندی کرنا تو جنت میں جاؤ گے ۔ فرماتے ہیں قطب الاولیا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ نے کہاکہ ساری دنیا کی دولت مجھے مل جائے تو میں غریبوں کو کھانا کھلانے میں خرچ کردیتا ۔ ان خیالات کا اظہار جناب خادم ایم اے نعیم الدین نے اصلاح معاشرہ طعام لنگر کے آغاز بموقع میلادالنبیؐ مرکز اصلاح معاشرہ و ازالہ مفکرات مسجد عرفات احمد پورہ کالونی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصیبتوں سے بچنے گناہوں کا کفارہ ، اپنے کاموں کی تکمیل ، بیماریوں سے شفاء ، دوزخ سے بچنے کیلئے تمام اہل ایمان سے کھانا کھلانے کی اپیل کی اور پانچ دس بیس پچیس پچاس افراد کو کھلانے کیلئے اصلاح معاشرہ ان نمبرات پر ربط پیدا کیا جاسکتا ۔ 9396420658/9701664378 ۔ غریب معذور و یتیم و بیوگان مسکین افراد تک غریب محلہ جات میں پہنچ کر کھانے کے پیاکٹس کی تقسیم بعد نماز عصر تا عشاء عمل میں آئے گی ۔ مساجد کمیٹی و موذن حضرات مستحقین کی فہرست اور ان کے گھروں کی نشاندہی کرنے میں تعاون کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر اضلاع و تعلقہ جات میں آئندہ اصلاح معاشرہ لنگر مستقل طور پر لگائے جائیں گے۔ جناب سعید الدین پرنسپل ریٹائرڈ معتمد سوسائٹی اصلاح ویلفیر کمیٹی نظام آباد نے کہا کہ اصلاح معاشرہ تنظیم کے ذمہ داران نے یہ کام انجام دے کر اسلامی کردار کو اجاگر کیا ہے ۔ تقریباً ضلع نظام آباد میں بچے اور بڑوں کی پانچ ہزار افراد بھوکے سوتے ہیں ان کی ضرورت کو پورا کرنے کا عزم کیا ہے ۔ جناب سید عثمان علی ایڈیٹر فکر جمہور نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ جناب حامد بن سعید اور عیسی خان مینار والے عبدالمقیت این آر آئی نے انتظامات کئے اور عبدالسلیم متولی نے بھی انتظامات میں حصہ لیا ۔ حاضر معذورین میں طعام پیکٹس تقسیم کئے گئے ۔ اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اجلاس کا اختتام دعا پر عمل میں آیا ۔