بگ باس سیزن 13 تیاریاں شروع

لونا والا کے بجائے نئے لوکیشن کی تلاش جاری

ٹی وی کا مقبول شو بگ باس کے سیزن 13 کی تیاریوں کو لے کر خبریں آنی شروع ہوگئی ہیں کہا جارہا ہے کہ شو کے 13 ویں سیزن کو نئے لوکیشن پر شوٹ کیا جائے گا۔ ایک تفریحی پورٹل کے مطابق امنگ کمار نے کنفارم بھی کیا ہے کہ شو کے لئے نئے لوکیشن کی تلاش کی جارہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ ابھی تک شو کے تمام سیزنس مہاراشٹرا کے لونا والا میں شوٹ ہوئے ہیں۔ ہر بار شو کی تھیم میں تبدیلی کی گئی ہے بگ باس کے پچھلے سیزن میں دیپیکا ککڑ ابراہیم ونربنیں تھیں وہیں سابق کرکٹر سری سانت دوسرے نمبر پر تھے، امنگ کمار نے بتایا 13 واں سیزن بہت ہی دھماکہ دار ہونے والا ہے کیونکہ اس بار لوناوالا سے شو منتقل ہوکر نئے لوکیشن پر جارہا ہے۔ بتاتے چلیں کہ سلمان خان نے بگ باس 12 کی شروعات گوا میں ایک خاص ایونٹ سے کی تھی۔ شو کی تھیم بیچ ہاوز تھی۔ امنگ کمار نے گھر کا ڈیزائن تیار کیا تھا رپورٹس کی مانیں تو بگ باس سیزن 12 کے ہاوز کو 300 لوگوں نے 60 دنوں میں تیار کیا تھا۔ بگ باس کے گھر کے زیادہ تر حصہ کا ڈیزائن نیچر سے متاثر تھا تبادیں کنٹسٹنٹس پر نظر رکھنے کے لئے 89 کیمرے نصب کئے گئے تھے۔