بڑے نوٹوں کی منسوخی پر انتخابی فائدہ سمجھنا احمقانہ‘ این ڈے اے پارٹنر شیوسینا کی تنقید

ممبئی: مہارشٹرا میں مجالس مقامی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپنے متاثرکن مظاہرہ پر نازاں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حلیف پارٹی شیوسینا نے آج کہاکہ بڑی کرنسی نوٹوں کی منسوخی سے زعفرانی پارٹی کی انتخابی فتح کو منسوب کرنا احمقانہ پن ہے۔

شیوسینا نے پارٹی کے ترجمان‘‘ سامنا‘‘کے اداریہ میں کہاکہ وہ لوگ جو ایسا باور کررہے ہیں کہ بی جے پی کی انتخابی کامیابی بڑی نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کے سبب ہے وہ دراصل احمق ہیں۔

اگر ایسا ہوتا تو اُس پارٹی کے کم از کم 100امیدوار کونسل سربراہ کی حیثیت سے منتخب ہوجاتے جو نہیں ہوا۔این ڈے اے پارٹنر نے بی جے پی کو اس بات کے لئے بھی تنقید کا نشانہ بیایا کہ اس کی انتخابی مہم کی قیادت چیف منسٹر دیویندر فنڈنایوس کو کرنا پڑا۔

اس کے برخلاف سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے یا پارٹی کے کسی لیڈر نے بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا۔