بڑے ذخائر آب کی سطح گھٹ کر 69% ہوگئی

نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں 91 بڑے ذخائر آب کی سطح گھٹ کر ان کی مجموعی گنجائش کا 69% ہوگئی ہے جو گزشتہ ہفتہ 70% تھی، ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ بہ لحاظ 26 اکتوبر ذخائر آب میں پانی کا ذخیرہ 109.878 بلین کیوبک میٹر (بی سی ایم) تھا۔ یہ اب گھٹ کر (2 نومبر کو اختتام پذیر ہفتے تک) 108.373 بی سی ایم ہوچکا ہے۔ مرکزی وزارتِ آبی وسائل نے اپنے بیان میں کہا کہ ذخائر آب کی تازہ ترین سطحیں گزشتہ سال یہی مدت کے دوران درج کی گئی مجموعی گنجائش کی 96% ہیں۔ یہ سطحیں 10 سال کا اوسط دیکھیں تو بھی 96% ہیں۔ راجستھان، جھارکھنڈ ، اڈیشہ، گجرات، مہاراشٹرا ، اُترپردیش، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ جیسی ریاستوں کے ذخائر آب میں گزشتہ سال سطح آب کم تر تھی۔
یوپی میں مجالس مقامی چناؤ
لکھنؤ۔4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اُترپردیش میں مجالس مقامی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے نامزدگیوں کے اِدخال کا عمل کل یہاں شروع ہوا۔ یہ چناؤ 29 نومبر کو مقرر ہیں۔ نامزدگیوں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔ اس مرحلے میں پانچ میونسپل کارپوریشنس ، 76 بلدی کونسلس اور 152 شہری مجالس مقامی کیلئے چناؤ ہوں گے۔