بچکنڈہ میں جلسہ استقبال رمضان

بچکنڈہ ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدرسہ دینیہ عربیہ دارالعلوم بچکنڈہ کا پہلا عظیم الشان جلسہ و استقبال رمضان بتاریخ 27 جون 28 شعبان المعظم بروز جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ مولانا سید ولی اللہ قاسمی ناظم مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد کی زیرصدارت جلسہ میں مہمانان خصوصی مولانا سید احمد ، ومیض ندوی استاد حدیث دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا عبدالحمید السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذبن جبل بودھن ہونگے ۔ مقامی علماء اکرام حافظ محمد غوث صدرجمعیت العلماء بچکنڈہ ، مولانا عبدالرحیم ناظم مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور ، مولانا ربانی قاسمی استاد دارالعلوم بچکنڈہ ، مولانا محمد محبوب قاسمی استاد دارالعلوم بچکنڈہ ، حافظ و قاری محمد محسن رپوٹرروزنامہ سیاست ، مفتی محمد حامد قاسمی استاد مدرسہ فاطمۃ الزہرہ للبنات بچکنڈہ ، مولانا محمد بشیر احمد اشاعتی ناظم مدرسہ دارالعلوم محمدیہ شیخاپور ، مولوی عبدالعلیم فاروق صدر مجلس تحفظ و ختم نبوت بچکنڈہ ، مولوی محمد معین اکبر استاد مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور ، مولانا محمد عاصم امام و خطیب جامع مسجد ینبھورہ شرکت کریں گے ۔ بعد نماز مغرب شرکاء کیلئے طعام کا نظم رہے گا ۔