بودھن میں 2013ء میں جرائم و حادثات

بو دھن۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سال 2013ء کے دوران بودھن پولیس اسٹیشن میں 355 مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔ اس طرح حلقہ اسمبلی بودھن میں جملہ 9 قتل اور 73 خودکشی کے واقعات پیش آئے جن میں سابق ایچ پی گیاس ڈیلر متوفی ہری ناتھ کے قتل کے واقعہ کے بعد بودھن شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اندرون ایک ہفتہ قاتلوں کی گرفتاری پر شہریان بودھن نے سکون کی سانس لی کیونکہ مقتول آر ایس ایس کا سنچالک تھا اور اس کے قتل میں ملوث افراد کا تعلق اکثریتی فرقہ سے تھا۔ بودھن منڈل اور شہر کے 35 بلدی حلقوں پر مشتمل ایک سرکل قائم کیا گیا۔ منڈل میں 42 مواضعات شامل ہیں۔ شہر اور دیہی علاقوں میں 43 چوری کی وارداتیں پیش آئی جن میں سے 35 وارداتوں میں ملوث سارقین کو پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی۔

بودھن سرکل حدود میں 22 سڑک حادثات پیش آئے جن میں 24 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ کے 10 واقعات پیش آئے۔ 14 افراد لاپتہ ہونے کی بودھن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی جن میں سے 12 افراد کا پتہ چلانے میں کامیاب رہی جن میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں جہیز ہراسانی کے 34 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ بودھن حلقہ اسمبلی میں نوی پیٹھ منڈل بھی شپامل ہے جس کی سرحد ضلع عادل آباد سے جاملتی ہے۔ اس منڈل میں 32 افراد نے اقدام خودکشی کی اور 12 سڑک حادثات ہوئے جن میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے

اور 17 افراد معذور ہوگئے۔ نوی پیٹ میں سال 2013ء کے دوران دو قتل کی وارداتیں ہوئیں اور 12 چوری کی شکایتیں درج رجسٹر ہوئیں۔ اس طرح نوی پیٹھ پولیس اسٹیشن میں جملہ 220 کیسیس درج رجسٹرڈ کئے گئے۔ بودھن حلقہ اسمبلی میں واقع رنجل منڈلج جو مہاراشٹرا کی سرحد سے متصل ہے، یہاں 8 قتل، 5 زنا بالجبراور 50 سڑک حادثات پیش آئے اور 15 افراد نے خودکشی کرلی جن میں موضع کونے پلی کے ماں بیٹی کے اقدام خودکشی کا واقعہ بھی شامل ہے۔ سال 2013ء کے دوران گزشتہ کے مقابلے حلقہ اسمبلی بودھن میں جرائم میں اضافہ ہوا۔