بنگلہ دیش میں ہڑتال سے عام زندگی متاثر

ڈھاکہ۔31اگست ( سیاست ڈاٹ کام) آزاد خیال عالم دین اور معروف ٹی وی اینکر کے پُراسرار قتل کے بعد بنگلہ دیش میں آج 8گھنٹوں کی ہڑتال جاری رہی ۔ دارالحکومت ڈھاکہ میں ہڑتال کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر تھی۔ اسکولس بند رہے اور ٹرانسپورٹ خدمات بھی نہیں چلائی گئی ۔ نوجوانوں کا ایک گروپ 27اگست کو نورالاسلام فاروقی کے گھر میں گُھس گئے اور ارکان خاندان کو ایک کمرے میں بند کر کے انہیں ہلاک کردیا تھا ۔
شامی جہادیوں نے 5 لبنانی فوجیوں اور ملازمین پولیس کو رہا کردیا
بعلبک۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ پانچ سپاہیوں بشمول ایک ملازم پولیس جنھیں لبنان کے مشرقی علاقہ سے ایک ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا، القاعدہ کی شامی شاخ نے انھیں آج آزاد کردیا۔ النصرہ محاذ نے انھیں یرغمال بنائے رکھا تھا۔ رہائی کے بعد وہ لبنانی قصبہ ارسال پہنچ گئے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ان افراد کو ایک مذہبی رہنما کے سپرد کردیا گیا۔