بنگلہ دیش میں اپوزیشن کیخلاف کارروائی ، بی این پی کے اہم لیڈر گرفتار

ڈھاکہ ۔ 31جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک اہم لیڈر کو تشدد کیلئے اکسانے کے الزام کے تحت آج گرفتار کرلیا گیا ۔ اس سے دو دن قبل وزیراعظم شیخ حسینہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ حکم دے چکی تھیں کہ ملک میں امن و قانون کی برقراری کیلئے تمام ’’ضروری ‘‘ اقدامات کئے جائیں۔ انسداد جرائم کے اہم ادارہ ریاپیڈ ایکشن بٹالین نے بی این پی کے ترجمان روح الکبیر رضوی کو پوش علاقہ باڑی دھارا میں واقع ان کے گھر سے کل رات گرفتار کرلیا، جن کے بارے میں سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ وہ تشدد کیلئے عوام کو اُکسانے میں غیرمعمولی سرگرم نظر آرہے تھے۔