بنگلہ دیش رائفلس کے 139 فوجیوں کی سزائے موت برقرار

ڈھاکہ ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے 2009ء میں ہوئی فوجی بغاوت اور 74 افراد کے قتل عام میں ملوث پائے گئے 139 فوجیوں کی سزائے موت اور 146 فوجیوں کی سزائے عمر قید کو برقرار رکھا ہے جن میں 57 فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ اسے ملک کا اب تک کا سب سے بڑا فوجداری معاملہ تصور کیا جارہا ہے۔