بلند شہر تشدد اور انسپکٹرسبودھ کمار کے قتل پر بولے یوگی ! کوئی ہجومی تشدد نہیں ہوابلکہ وہ ایک حادثہ تھا ۔ 

نئی دہلی : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے بلند شہر کے تشدد اور انسپکٹر سبودھ کمارکے ہجومی تشدد میں قتل کے واقعہ کے چار دن بعد اپنی خاموشی توڑی اورکہا کہ وہ ایک حادثہ تھا ۔ نئی دہلی میں جاگرن فورم میں بات کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ اترپردیش میں کوئی ماب لنچنگ نہیں ہوئی ۔بلند شہر کا تشدد محض ایک حادثہ تھا ۔ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔غیر قانونی مذبح او رگائے کاٹنا تمام ریاست میں ممنوع ہے ۔

اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ریاست کے ڈی ایم اور ایس پی جوابدہ ہوں گے ۔ ‘‘واضح رہے کہ پیر کے روز یوپی کے بلند شہر کے سیانہ علاقہ میں ۴۰۰؍ افراد پر مشتمل ہجوم نے پولیس پر حملہ بول دیا ۔ جس کے نتیجہ میں ایک پولیس افسر انسپکٹر سبودھ کمار فوت ہوگئے ۔ پولیس اس واقعہ میں پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔