بلدی ملازمین کے ساتھ حکومت کا سوتیلا سلوک ، ویرابھدرم کا خطاب

نظام آباد:23؍ جولائی(محمد جاوید علی)بلدی ملازمین، گرام پنچایت ملازمین کے مسائل کی یکسوئی میں ریاستی حکومت ناکام ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہارسی پی ایم کے ریاستی سکریٹری تمینینی ویرا بھدرم نے کیا۔ میونسپل گرام پنچایت ملازمین کے مسائل کا حل کا مطالبہ کرتے ہوئے بائیں بازوں جماعتوں کی جانب سے نکالی گئی بس یاترا نظام آباد پہنچنے پر سی آئی ٹی یوو دیگر تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اس میں حصہ لیتے ہوئے دھرنا چوک پر جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ گرام پنچایت اور بلدی ملازمین کئی دنوں سے جائز مطالبات کو لیکر ہڑتال کررہے ہیں۔ بلدی ملازمین کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کا حکومت پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے جبکہ بائیں بازوں جماعتوں کے قائدین مرن برت کرنے کی صورت میں اس مرن برت کو ناکام بنایا گیا گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کو نظر میں رکھتے ہوئے یہاں کے مزدوروں کے تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا اور ریاست کے دیگر بلدی ملازمین کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت سوتیلا سلوک کررہی ہے۔ چیف منسٹر اپنے آپ کو دلتوں مسیحا کی حیثیت سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ صفائی مزدور کا تعلق دلت طبقہ سے ہے لیکن ان دلتوں کے مسائل کو حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ 25؍ جولائی تک مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال میں شدت پیدا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ گوداوری پشکرالو میں ڈوبکی لگانے سے پاپ نہیں دھوئے جاتے صفائی مزدوروں کے مسائل حل کرنے کی صورت میں ثواب ملتا ہے۔انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے سی میں بیٹھ کر وقت ضائع کرنے کے بجائے مزدوروں کے مسائل کو حل کریں تو بہتر ہوگا۔ سی پی آئی کے رکن و سابق رکن اسمبلی جی ملیش نے چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رویہ میں تبدیلی لائیں ورنہ انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ جلسہ میں قائدین وی کرشنا ، سی پی آئی ضلع سکریٹری وینکٹی و دیگر بھی موجود تھے۔