بلدیہ جگتیال کے ماہانہ اجلاس میں 33 امور کی متفقہ قرارداد منظور

چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی اور بلدیہ کمشنر سمپت کمار کی پریس کانفرنس

جگتیال 30 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ جگتیال کا ماہانہ اجلاس کا انعقاد 11 بجے دن چیرپرسن قیادت میں کونسل ہال میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایجنڈے میں شامل 33 امور کا متفقہ طور قرارداد کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ یہ بات بلدیہ چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی اور کمشنر بلدیہ سمپت کمار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں آج شام کونسل ہال میں میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کے منعقدہ اجلاس میں بلدیہ جگتیال اور ٹریفک اور ریونیو اور الکٹرسٹی محکمہ کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مختلف امور پر بحث و مباحث کے دوران تمام 33 امور پر قرارداد منظوری عمل میں آئی اس موقع پر چیرپرسن نے بتایا کہ مختلف روڈس میں برقی پولس کے لئے کونسلرس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا اور وارڈس میں ایل ای ڈی لائیٹس نصب کرنے کے لئے لوہے کی برقی پولس کو نکال دینے کے لئے برقی محکمہ سے مطالبہ کیا گیا ۔ ریونیو محکمہ کے ڈپٹی تحصیلدار ترمل راؤ نے کونسلرس نے نئے راشن کارڈس اور آروگیہ شری کارڈ کے لئے دریافت کئے جس پر انہوں نے کہاکہ نئے راشن کارڈ رکھنے والوں کو آروگیہ شری کارڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہی راشن کارڈ سے آروگیہ شری کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔ ڈبل بیڈ رومس کے متعلق دریافت کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوآپشن ممبر نے چنتہ کنٹہ تالاب کے قریب بڑی گاڑیوں کو رکھنے سے مشکلات کی شکایت کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر ٹریفک مسائل کے متعلق ٹریفک پولیس کو ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ لڈو خواجہ چوراستہ کے علاوہ مارکٹ اور جمعرات بازار پر ٹریفک مسائل کو حل کرنے کی بات کی ۔ بلیچنگ پاوڈر کے تعلق سے کونسلرس نے سال 2015-16 کے لئے 15 لاکھ روپئے منظور کئے گئے جس میں 4 لاکھ روپئے ہی خرچ کئے گئے لہذا سال 2017-18 کے لئے بلچنگ کو منگوانے کے لئے قرارداد منظور کی گئی ۔ ایس آر ایس پی کنال میں پانی کو روک نے کے لئے 3.50 لاکھ روپئے ریتی کے تھیلے کے لئے لگائے گئے جس پر کونسلرس نے میونسپل لیبرس کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بحث کرنے کی بات کہی ۔ پانی کا تیز بھاؤ سے ریت کے تھیلے بہہ گئے جس کی وجہ سے دبارہ ریت کے تھیلے جمانے کی بات کہی ۔ اور انہوں نے کہا کہ مارمننگ فیشن کے لئے 4.70 لاکھ روپئے منظور کئے گئے تھے لیکن جی ایس ٹی کی وجہ سے 5.31 لاکھ روپئے ہوئے ۔ عید الاضحی کے لئے سابق میں 250 لاکھ منظور کرلئے گئے تھے ۔ بارش کی وجہ سے نماز ادا نہیں کی جاسکی اس سال واٹر پروف پینڈال نصب کرنے 6 لاکھ روپئے منظور کر لئے گئے ہیں اس کے علاوہ مختلف تہوار عیداالاضحی و نائیک چتورتھی ‘ بتکمہ وغیرہ کے لئے بھی فنڈس کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ کونسل میں اجلاس کے موقع پر برسراقتدار کونسلر عبدالباری نے اپنے وارڈ میں ورکس نہ لگانے کا الزام لاگتے ہوئے اپنی کرسی پر کھڑے ہو کو احتجاج کے علاوہ انہو ں نے گنج لے نانے کی مرمت کو 4 لاکھ کی ادا کرنے پر سخت تنقید کی ۔ انہوں نے اس کی ریکواری کرنے کا کمشنر سمپت کمار سے مطالبہ کیا جیا شری کونسلر نے شفٹنگ ورکس پر تنقید کرتے ہوئے ورکس کو بغیر ضرورت کے پہلے منظور کیوں کئے سوال کیا اور انہوں نے ایس آر ایس پی کنال پر ریت کے لئے 3.5 لاکھ روپئے منظور کرنے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ سابق میں 60% فیصد ریتی وہاں پر موجود رہنے کی بات کرنے کاباوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے ۔ اس موقع پر رائس چیرمین سراج الدین منظور نے مخاطب کرتے ہوئے کونسلر کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر ضروری جان بوجھ کر گڑبڑھ کرنے کا الزام لگایا حقائق سب کچھ موجود ہیں ۔ بلدیہ کونسل میں رپورٹرس میڈیا کی شرکت پر حکومت کی جانب سے شرکت نہ کرنے کیلئے جی او کی اجرائی کی وجہ سے کونسل میں رپورٹرس کو اجازت نہیں رہنے کے بعد کونسل چیرمین نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔