’’بریکنگ بیرئرس‘‘ ۔ ایٹ دی ورک پلیس مہم

حیدرآباد 30 اپریل (این ایس ایس) نوجوانوں بشمول معذور اشخاص کو بااختیار بنانے کے لئے ڈاکٹر ریڈیز فاؤنڈیشن کے ایک اقدام ، GROW کی جانب سے انٹرنیشنل ورکرس ڈے ، یکم مئی سے ملک بھر میں چھ ماہ طویل مہم ’’بریکنگ بیرئرس ۔ ایٹ دی ورک پلیس‘‘ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ GROW پی ڈبلیو ڈی پروگرام ہیڈ سری لکشمی نے یہاں ایک پریس نوٹ میں کہاکہ یہ بات حوصلہ افزاء اور اہمیت کی ہے کہ اس سال دنیا بھر میں سماجی و معاشی ترقی کے لئے ڈیسنٹ ورک پر توجہ دی جارہی ہے۔

شمس آباد کے محلہ قاضی گلی سے
ایک لڑکا لاپتہ
شمس آباد۔/30اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے محلہ قاضی گلی سے 12سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب عرفان علی ملک 12سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد پانچویں جماعت کا طالب علم 29اپریل کی رات 9بجے دودھ لانے گیا اور واپس نہیں آیا۔ تمام مقامات پر تلاش کرنے کے بعد اس کا کچھ پتہ نہیں چلا جس کے بعد لڑکے کے والد سہراب علی ملک نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی بھی شخص کو اس لڑکے کے متعلق معلومات ہوں تو فون نمبر 9491039033 پر اطلاع کریں۔