برق رفتاری سے گاڑی چلانے والے کمسن بچے گرفتار

حیدرآباد /29 جون ( سیاست نیوز ) بغیر لائیسنس اور بے قابو رفتار سے موٹر سائیکل چلانے والے چار کم عمر لڑکوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ جو پولیس کی جانب سے روکنے پر اپنی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی ناکام کوشش کر رہے تھے ۔ ایک کانسٹیبل نے ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر انہیں روکنے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں حراست میں لے کر آر جی آئی ایرپورٹ کے حوالے کردیا گیا ۔ جن کی شناخت سرفراز ساکن حسن نگر ، اعظم خان ساکن حبیب نگر ، محمد نواز احمد ساکن عنبرپیٹ اور اعظم ساکن لعل دھابہ کو حراست میں لے لیا ۔ اس طرح کے ایک اور واقعہ میں راجندر نگر پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا اور 14 لڑکوں کو حراست میں لے لیا ۔ بغیر لائیسنس موٹر سائیکل چلانے والے ان نابالغ لڑکوں کے والدین کو طلب کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر سائبرآباد مسٹر شاہنواز قاسم نے سخت نتائج کا انتباہ دیا اور لڑکوں کے والدین و سرپرستوں کو بائیک ریسنگ کے نتائج کے متعلق شعور بیدار کیا ۔ گرفتار نابالغ لڑکوں کے خلاف سخت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔

گانجہ فروخت پر ایک شخص گرفتار
حیدرآباد /29 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے نرساپور چوراہے سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو انجینئیرنگ طلبہ کو گانجہ فروحت کر رہا تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 30 سالہ کالی راکیش کو گرفتار کرلیا جو آدرش نگر آئی ڈی پی ایل کا ساکن ہے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے بالانگر پٹرول پمپ نرساپور چوراہے سے اسے گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تقریباً ایک کیلو گانجہ ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق راکیش گانجہ کو سگریٹ کی طرح نیوز پیپر میں باندھ کر انجینئیرنگ طلبہ کو فروخت کر رہا تھا ۔ ایس او ٹی نے مزید تحقیقات کیلئے گرفتار شخص کو بالانگرپولیس کے حوالے کردیا ۔