بدجانور کے گوشت سے مسلمانوں کم عمر لڑکے کی پٹائی کرنے والے برٹش شخص کوہوئی جیل

لندن:ایک 36سالہ برٹش شخص الیکس چیورس کو اس لئے جیل ہوئی کیونکہ اس نے ایک نابالغ مسلم لڑکے کو بدجانور کے گوشت سے تھپڑ رسید کئے اس کے علاوہ مذکرہ شخص نے اس لڑکے اور اس کی ماں کے خلاف اسلاموفوبیک تبصرہ بھی کیا۔

عرب نیوز میں شائع خبر کے مطابق جمعرات کے روز لندن کورٹ نے الیکس کو اپنے جرم قبول کرنے پر عوامی احکامات کے تحت چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔پولیس کے مطابق جون8وہ دومسلمانوں سے رجوع ہوا ‘ جس کے بعد اس نے معصوم کو بدجانور کے گوشت سے تمانچہ رسید کرنے کے بعداسلام کے خلاف نفرت انگیز فقرے بھی کئے۔برٹش پولیس نے مزید کہاکہ نفرت پر مبنی واقعات میں اضافے کا یہ ایک واقعہ ہے۔

واقعہ کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے جاسوس جیمس پینی نے کہاکہ واقعہ کے وقت وہاں پرموجود ایک شخص نے واقعہ کی فلمبندی کی ہے۔

انہو ں نے اس کو ’’ حقیقت میں چونکادینے والا‘‘ قراردیا۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ مذکورہ واقعہ لندن برج اور بورو مارکٹ میں کچھ دہشت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملوں کے پانچ روز بعد پیش آیا ہے۔