بجلی گرنے سے بیل ہلاک

کوڑنگل۔4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سمبرس پیٹ منڈل کے نمائندہ ایروپ ملہ میں بجلی گرنے سے ایک بیل ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ روز دوپہر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی غیر موسمی طوفانی بارش کے دوران کھیت میں بجلی گرنے سے بیل ہلاک ہوگیا ۔ بیل کے مالک مسٹر راملو نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بیل کو کھیت میں باندھ دیا گیا تھا کہ اچانک بجلی گرنے سے چالیس ہزار روپئے مالیتی بیل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔