باپ اور بیٹے میں اتحاد کا امکان برقرار: اعظم خان

نئی دہلی: سینئر سماج وادی پارٹی لیڈراعظم خان نے آج کہاکہ چیف منسٹر اکھیلیش یادو اور ان کے والد ملائم سنگھ یادو کے مابین مصالحت کا امکان پایاجاتا ہے۔

اعظم حان جنھوں نے اکھیلیش اور ان کے چچازاد بھائی ‘ رام گوپال یادو کی برطرفی کو منسوخ کرانے کے لئے ملائم سنگھ کو رضامندکیاتھا‘ آج کہاکہ دونوں فریقین کے مابین مفاہمت کے لئے جوکچھ ممکن ہوسکتا ہے کریں گے۔

انہو ں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کچھ ممکن ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اکھیلیش اور رام گوپال یادو کی برطرفی ک منسوخ بھی کیاجاستکا ہے ۔

آعظم خان کو ملائم سنگھ کے قریبی ساتھی امرسنگھ کاکٹر مخالف سمجھا جاتا ہے او روہ پارٹی میں مسلمانوں کی نمائندہ شخصیت ہیں۔

انہوں نے اس لڑائی کے دوران خود کو غیر جانبدارنہ موقف اختیار کیاہے۔ اعظم خان نے کہاکہ اترپردیش انتخابات کے اعلان ہوجانے کے بعد بھی اس مطلب یہ نہیں کہ بات چیت کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لڑائی کے سبب مسلم رائے دہندوں کے ووٹ متاثرہونگے تو جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم رائے دہندے کبھی نہیں چاہتے ہیں بی جے پی اقتدار میں ائے اور سماج وادی پارٹی ہی اقتدار نے کے لئے ان پہلی پسندہے اور اس کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔