باغی شکیل احمد کے خلاف کانگریس کی ایف ائی آر متوقع

پٹنہ۔ کل ہند کانگریس کمیٹی(اے ائی سی سی) ہوسکتا ہے پارٹی کے سابق ترجمان او رباغی شکیل احمد کے خلاف ایک کیس درج کرائے گی کیونکہ ان کی برطرفی کے متعلق احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کو فرضی قراردے رہے ہیں۔

اے ائی سی سی جنرل سکریٹری موتی لال وہراہ اے اتوار کے روز شکیل احمد اور رکن اسمبلی بھاؤنا جہا کو پارٹی خطوط کے خلاف جاکر الیکشن لڑنے اور مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہہ سے پارٹی سے برطرف کرنے پر مشتمل ایک لیٹر جاری کیاہے۔

برطرفی کا مکتو ب منظرعام پر آنے کے فوری بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے احمد نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی نے انہیں برطرف نہیں کیاہے۔

انہو ں نے دو لیٹر پیش کئے‘جس میں سے ایک پر وہراہ کی دستخط پہ اور دوسرے پر اے ائی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کی دستخط ہے تاکے اپنے دعوی کوثابت کرسکے۔تبصرہ کے لئے فوری طور پر احمد دستیاب نہیں تھے۔

بہار میں اے ائی سی سی انچارج شکتی سنہا گوہل نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اتوار کے روزاحمد او ربھاؤنا کو بروہراہ کے خط کے ذریعہ معطل کردیاگیا ہے