باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کیا جائے گا

ٹکنیکل کورسیس کی تربیت کے ذریعہ بیروزگاری کا خاتمہ ممکن : عیسی مصری
حیدرآباد۔26 نومبر ( سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ سے مہاکوٹمی کے کانگریسی امیدوار جناب عیسی مصری نے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے علاقہ جات ممتاز باغ ، جمال بنڈہ ، صلالہ پیدل دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے جماعت کے صدر کو چیلنج کیا کہ وہ عوام سے بوگس ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کریں ۔ ایمانداری اور دیانتداری کے دعویٰ کرنے والے صدر جماعت کو چاہیئے کہ وہ باضابطہ طور پر اعلان کریں، چونکہ مذہب اور ملک کا دستور بھی ایک سے زائد ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہو تو عوام ان کو بھرپور انداز میںجواب دے گی ۔ عیسی مصری کا اس پیدل دورہ میں عوام کی جانب سے پُرجوش استقبال کیا گیا اور عوام نے اپنی بھرپور تائید کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر عیسی مصری نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد 6 سیلنڈر مفت تقسیم کئے جائیں گے اور عوام کی بھلائی کے ہر اس اقدام کو اولین ترجیح دی جائے گی جس کا مطالبہ و خواہش عوام کی جانب سے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کے ہر ڈیویژن اور محلہ میں عوامی دواخانہ قائم کئے جائیں گے ۔ ( سلسلہ صفحہ 8 پر)