بارہ سال یا اس سے کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو سزائے موت پر مشتمل بل راجستھان اسمبلی میں منظور

پچھلے سال ڈسمبر میں مدھیہ پردیش اسمبلی نے اسی طرح کا ایک بل بلامقابلہ ایوان میں منظور کیاتھا۔
جئے پور۔ مدھیہ پردیش کے بعد جمعہ کے روز راجستھان ملک کی دوسری ریاست بن گیا جہاں پر بلامقابلہ ایک ایسا بل منظور کیاگیا ہے جس کے تحت بارہ سال یا اس سے کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کے قصور وار شخص کو سزائے موت دی جائے گی۔

پچھلے سال ڈسمبر میں مدھیہ پردیش اسمبلی نے اسی طرح کا ایک بل بلامقابلہ ایوان میں منظور کیاتھا۔جس کے تحت کم عمر لڑکیوں کی عصمت دری کرنے والے حیوان کو سزائے موت کی سزا سنائی جائے گی۔

دی اؤٹ لک ویب نیوز کی شائع خبر کے مطابق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آر بی)2016رپورٹ کے مطابق راجستھان میں چلڈرن کرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ سال2016میں بی جے پی کی زیر اقتدار ریاست میں اس قسم کے واقعات 4034درج کئے گئے ہیں۔

جو سارے ملک میں پیش ائے98344واقعات کا 3.8فیصد ے۔سال2015میں ریاست کے اندر بچوں کے خلاف جرائم کے واقعات کی تعددا 3689رجسٹرارڈ کی گئی ہے۔

خاطی کو سزائے موت کی سزاسیکشن376(اے) ے تحت دی جائے گی ۔بل منظوری کے لئے صدرجمہوریہ کے پاس بھیج دیاگیا ہے ‘ بل پر صدر جمہوریہ کی دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔