بابو جگجیون رام کے یوم پیدائش پر اجتماعی شادیوں کا نظم

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): تلنگانہ دلتا کلیانہ ویدیکا سنگھم کے زیر اہتمام نائب وزیر اعظم ہند آنجہانی ڈاکٹر بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش تقاریب کے موقع پر 5 اپریل اتوار بوقت ایک بجے دن بمقام نزد مجسمہ بابو جگجیون رام واقع روبرو نظام کالج اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ یہ بات آج یہاں فاونڈر و چیرمین تلنگانہ دلتا کلیانہ ویدیکا سنگھم مسٹر آر ایلیا ، جنرل سکریٹری مسٹر آر آنندم ، سکریٹری مسٹر وائی کمرایا نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منعقدہ اجتماعی شادی میں حصہ لینے کے لیے لڑکی کی عمر 18 سال اور لڑکے کی عمر 21 سال مکمل ہونا لازمی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 5 اپریل کو منعقد شدنی اجتماعی شادیوں کے پروگرام کے موقع پر زائد از 100 شادیاں کی جائیں گی اور شادی کرلینے والوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپئے مفت دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ دلت طبقہ کے ساتھ بین مذہبی شادی کرنے والوں کو امبیڈکر فاونڈیشن نئی دہلی کی جانب سے ڈھائی لاکھ روپئے مفت دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کے موقع پر مختلف وجوہات سے فوت ہونے والے شوہروں سے محروم ہونے والی خواتین اور بیویوں سے محروم ہونے والے مردوں کی بھی شادیاں کروائی جائیںگی ۔ انہوں نے خواہش مند مرد و خواتین سے فون نمبرات 9391139770 اور 9666987696 پر ربط کرنیکی اپیل کی ۔۔