بابری مسجد شہادت میں ملزم شیوسینا کے لیڈر دوبے کا متنازعہ بیان۔اب کی بار انتم سنسکار کا لگایا نعرہ۔ ویڈیو

امیت شاہ او رمودی نے ایک سو بیس کروڑ کے ہندوستانیوں کو دھوکہ دیا ہے۔

وہ بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر سپریم کورٹ کی سنوائی پر تاخیر سے کافی برہم تھے اور ایک خانگی ٹیلی ویثرن چیانل کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں کہاکہ بی جے پی جس کی قیادت امیت شاہ کررہے ہیں اور مرکزی کی نریندر مودی حکومت دونوں نے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا ہے ۔

دوبے نے کہاکہ ہم لوگوں نے ہی نعرہ لگایاتھا کہ اب کی بار مودی سرکاری اور ہم لوگ ہی اب دوبارہ نعرہ لگائیں گے ’’ اب کی بار انتم سنسکار‘‘۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بابر ی مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر سنوائی کی تاریخ کو اگلے سال جنوری تک ٹال دیا ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کے بڑے لیڈران اور وزراء کے بشمول چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے عاجلانہ طور پر سنوائی کے ذریعہ ہندوؤں کے موافق فیصلہ کے لئے عدالت پر اپنے بیانات کے ذریعہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے بیان دیاتھا کہ مرکز کو اس سلسلہ میں ایوان پارلیمنٹ میں آرڈیننس پیش کرتے ہوئے مسلئے کو حل کرنا چاہئے ۔

جس کے بعد بی جے پی کے اندر او رباہر مرکزی قائدین بھی موہن بھگوات کے ساتھ سر میں سر ملانے لگے

۔سپریم کور ٹ نے اس پر سنوائی کے لئے اگلے سال جنوری کی تاریخ مقرر کی جس کے بعد سے بی جے پی کے قائدین اور بھگوا تنظیموں کے سربراہان کے چہروں کا رنگ اڑا ہوا ہے۔