بابا رام دیو نے رام مندر آرڈیننس کے مطالبات کی حمایت کی۔

واراناسی۔رام مندر کی تعمیر میں تاخیر پر روک کے لئے یوگا گرو رام دیو نے آرڈیننس کی وکالت کرتے ہوئے اس کو ’’ قانونی ‘‘ قراردیا۔رام دیو نے کہاکہ سپریم کورٹ ایودھیا معاملہ کو تعطل کاشکار بنارہا ہے‘ اور مزید کہاکہ اس کی وجہہ سے مندر کی عاجلانہ تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میںآرڈیننس پیش کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ’’ سپریم کورٹ معاملے کو تعطل کاشکار بنارہا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ صرف ایک موقع بچا ہے اور وہ آرڈیننس ہے تاکہ مندر کی عاجلانہ تعمیر شروع کی جائے۔یہ قانونی طریقہ ہوگا۔اگر سپریم کورٹ کی اجازت یا بغیر آرڈیننس کے مندر تعمیر کی گئی تو پھر امن وامان کی برقراری کے لئے یہ خطرہ ثابت ہوگا‘‘۔سابق میں29اکٹوبر کے روز بھی یوگا گرو نے کہاتھا کہ مندر کی تعمیر میں تاخیر کے سبب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاتھا کہ’’ سپریم کورٹ کی جانب سے مندر کے مسلئے کو تعطل کاشکار بنانے کی وجہہ سے لوگوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ مندر کی تعمیر کے لئے آرڈیننس کی پیش کش ضروری ہے۔ میںیقین سے کہہ سکتاہوں کہ مندر کی تعمیر کا کوئی مخالف نہیں ہے‘‘۔

بابری مسجد کی تعمیر1528میں مغل حکمران بابر نے کی تھی جس کو 6ڈسمبر 1992میں فرقہ پرستوں نے شہید کردیا ‘ان کا کہنا ہے کہ بابر نے ایودھیا میں رام مندر کو منہدم کرکے یہا ں پر مسجد تعمیر کی تھی ۔