اے پی ہائی کورٹ کو 2 تا30 مئی گرمائی تعطیلات

مذکورہ مدت کے لیے ججس کی نامزدگی ، رجسٹرار ہائی کورٹ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : رجسٹرار جنرل اے پی ہائی کورٹ نے مطلع کیا ہے کہ ہائی کورٹ آندھرا پردیش کو 2 مئی تا 30 مئی گرمائی تعطیلات رہیں گی ۔ عزت مآب چیف جسٹس ہائی کورٹ اہم مقدمات کی یکسوئی کے لیے حسب ذیل ججس کو گرمائی تعطیلات 2014 کے دوران نامزد کیا ہے ۔ پہلے ہاف یعنی 2 مئی تا 15 مئی خدمات انجام دینے والے ججس کے نام اور بنچ کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ ادخال تاریخ 6 مئی اور 13 مئی اجلاس کی تاریخ اور وقت 8 مئی اور 15 مئی صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن اور 2-15 بجے دن تا شام 4-15 بجے ججس جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم ستیہ نارائنا مورتی ڈیویژن بنچ ججس ایم ایس رام چندر راؤ سنگل بنچ ۔ دوسرے ہاف یعنی 16 تا 30 مئی کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔ ادخال کی تاریخ 20 مئی اور 27 مئی ، اجلاس کی تاریخ اور وقت 22 مئی اور 29 مئی صبح 10-30 تا 1-30 بجے دن اور 2-15 بجے دن تا 4-15 بجے شام ، ججس جسٹس جی چندریا اور جسٹس ایم ایس کے جیسوال ، ڈیویژن ، جسٹس چلا کودنڈا رام سنگل بنچ ۔ معزز ججس ڈیویژن بنچ کے کام کے اختتام پر سنگل بنچس کی صدارت کریں گے ۔ حسب ذیل عہدیداروں کو بحیثیت ویکیشن آفیسرس نامزد کیا گیا ۔ پہلے ہاف 2 مئی تا 15 مئی محترمہ ایم سانتی وردھانی ڈپٹی رجسٹرار ، ایم وجیا بھاسکر اسسٹنٹ رجسٹرار ، پی وی کے ستیہ نارائنا اسسٹنٹ رجسٹرار ، بی بالا وینکٹ ریڈی ، اسسٹنٹ رجسٹرار ، 16 تا 30 مئی کے گنگا دھر راؤ ڈپٹی رجسٹرار ، پی وی سوریا نارائنا اسسٹنٹ رجسٹرار وائی کرشنا وردھن ریڈی اسسٹنٹ رجسٹرار ، اے سوریا پرکاش راؤ اسسٹنٹ رجسٹرار ، تعطیلات میں خدمات انجام دینے والے ججس ضمانت کے مقدمات اور ضمانت مسترد کئے جانے کے معاملات پر یا ایسے معاملات جس کو گرمائی تعطیلات تک انتظار نہیں کیا جاسکتا ۔ ایسے معاملات پر مذکورہ بالا تواریخ سے ہٹ کر خدمات انجام دیں گے ۔ گرمائی تعطیلات کے بعد عدالتیں 2 جون سے باقاعدہ کام کریں گی ۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ کی اجازت کے سوائے روزمرہ کے معاملات کو گرمائی تعطیلات میں قبول نہیں کیا جائے گا ۔ مذکورہ بالا مدت کے دوران سینئیر ویکشن جج بنچس ، معاملات کو سپرد کرنے کے لیے با اختیار رہیں گے ۔ پالیسی اور انتظامی امور گرمائی تعطیلات کے دوران قبول نہیں کئے جائیں گے ۔۔