اے ٹی کے نے ممبئی کو تاریخ رقم کر نے سے روکا

ممبئی، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دو بار کی فاتح اے ٹی کے نے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے پانچویں سیزن میں ممبئی سٹی ایف سی کے جیت کے رتھ کو روکتے ہوئے اسے تاریخ رقم کر نے نہیں دی۔ ممبئی اور اے ٹی کے کے درمیان ممبئی فٹ بال ایرینا میں کھیلا گیا میچ گول بغیر ڈرا پر ختم ہوا۔اسی کے ساتھ ممبئی آئی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل چار فتح حاصل کرنے سے چوک گئی۔ اگر ممبئی یہ میچ جیت جاتی تو وہ لیگ میں مسلسل چار جیت درج کرنے والی پہلی ٹیم بن جاتی۔ اے ٹی کے نے ہفتہ کو کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم کے اس تاریخی خواب کو اس کے گھر میں ہی توڑ دیا۔دونوں ٹیموں کا اس سیزن میں دوسرا ڈرا ہے ۔ اس ڈرا سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس ملا ہے ، اگرچہ پوائنٹ ٹیبل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ ممبئی آٹھ میچوں میں چار جیت، دو ہار اور دو ڈرا کے ساتھ 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اے ٹی کے آٹھ میچوں میں تین جیت، تین ہار اور دو ڈرا کے بعد چھٹے نمبر پر ہی ہے ۔میزبان ٹیم اس میچ میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگا کر بہترین فارم کے ساتھ اتری تھی اور وہیں اے ٹی کے کو اس سے محتاط رہنے کی ضرورت تھی۔ میچ کے چوتھے منٹ میں اے ٹی کے کو فری کک ملی۔ مینجل لیزاروتے نے اس پر گول کرنے کی کوشش کی لیکن اے ٹی کے کا یہ کھلاڑی ناکام رہ گیا۔ممبئی کے قریب بھی پانچ منٹ بعد گول کا موقع آیا جو رافیل باستوس کے ہاتھوں سے چلا گیا۔ ممبئی کے جارحانہ کھیل نے میچ کے ساتھ رفتار پکڑ لی تھی۔ اس کی مثال اے ٹی کے کے گھیرے میں اس کی موجودگی سے پتہ چل رہی تھی۔ اسی درمیان ایورٹن ساتوس نے اے ٹی کے کے کومل تھاٹل کو ڈاج دے کر ایک چانس بنایا۔ اگرچہ وہ اسے انجام تک نہیں پہنچا سکے ۔20 ویں منٹ میں گیرسن وئیرا کی اور لیزاروتے کے پاس نے اے ٹي کے کے لئے اور موقع بنایا ۔ وئیرا کی کے پاس گیند آئی۔ انہوں نے وقت رہتے گیند کو لے جاروت کے پاس بھیج دیا۔ لیزاروتے نے گول پر نشانہ داغا جو براہ راست گول کیپر کے ہاتھوں میں چلا گیا۔دونوں ٹیمیں جارحانہ کھیل رہی تھیں اور مسلسل موقع بنا رہی تھیں، تاہم کسی بھی ٹیم کو گول کرنے کا کلیئر چانس نہیں ملا۔ جو بھی موقع ممبئی اور اے ٹی کے نے بنائے وہ تمام ہاف چانس تھے جنہیں میزبان اور مہمان گول میں تبدیل نہیں کر سکیں۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں انہی ہاف چانس میں الجھی رہیں اور گول نہیں کر سکیں۔دوسرے ہاف میں آتے ہی ارنلڈ اسوکو نے جارحانہ موو بنایا اور گیند باستوس کو دی۔ باستوس نے گیند کو پالو میکاڈو میں کے پاس پہنچایا۔ ماچاڈو نے شاٹ لیا جسے گرسن نے اپنا جسم لگا کر روک دیا۔ تین منٹ بعد باستوس ایک اور موقع گنوا بیٹھے ۔ اسی منٹ میں ممبئی نے جوابی حملہ کر گول کرنے کی کوشش کی۔