اے ٹی ایم سارقین کی عنقریب گرفتاری متوقع

یلاریڈی ۔ 31 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع بھر میں بین ریاستی سارقوں کی ٹولی کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اور ان کی مزید سرگرمیوں کو روکنے کیلئے ضلع کی سرحدوں پر چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ضلع ایس پی مسٹر چندرا شیکھر ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا عملہ سے بات کرتے ہوئے مسائل دریافت کیا ۔ اس موقع پر عملہ کے کچھ افراد نے ضلع ایس پی سے خواہش کی کہ ان کی پسندیدہ مقام پر ان کا تبادلہ کیا جائے جس پرضلع ایس پی نے واضح طور پر کہہ دیا کہ پانچ سال مکمل کرنے والے عملہ کے ہی تبادلہ کرنے کے مواقع ہیں ورنہ نہیں ہیں ۔ اس موقع پر کاماریڈی ڈی ایس پی مسٹر بھاسکر یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر انیل کمار ، ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی ، اے ایس آئی مسٹر کشٹیا موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ پولیس اسٹیشن کا بھی ضلع ایس پی مسٹر چندرا شیکھر ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے تنقید کی ۔ ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ پولیس عملہ کو ہمیشہ چوکس رہنے کا مشورہ دیا اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ATM سنٹروں پر سرقہ کرنے والے سارقوں کی ضرور پکڑ لیا جائے گا ۔ ان سارقوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تلاش کررہی ہیں ۔ انہوں نے مخصوص مقامات پر کڑی نظر رکھنے کا مشورہ دیا ۔ خدمات سے متعلق لاپرواہی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ۔ گشتی عمل میں چوکسی اختیار کرنے کو کہا ہے اس موقع پر لنگم پیٹ انچارج ایس آئی مسٹر کمار راجو ، گندھاری ، ایس آئی مسٹر روی کمار موجود تھے ۔