ای وی ایم کو وی وی پیٹ پرچی سے ملانے کا عمل:21 پارٹیوں کی نظرثانی عرضی خارج

سپریم کورٹ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) سے پڑے ووٹوں کی ووٹنگ ویریفائبل پیپرس آڈٹ ٹریل(وی وی پیٹ) پرچی کو ملانے کے معاملے میں 21 اپوزیشن پارٹیوں کی نظر ثانی عرضی منگل کو خارج کردی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ نے تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندربابو نائیڈو اور 20 دیگر پارٹیوں کے لیڈروں کی جانب سے دائر نظر ثانی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ اسے اپنے حکم پر پھر سے غور کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے۔

 انہوں نے اس مسئلہ پر عدالت عظمی کی جانب سے عرضی کو مسترد کردیئے جانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ”ہم عدالت کے فیصلہ کا احترا م کرتے ہیں۔ انتخابی عمل میں شفافیت کا ہم مطالبہ کرتے ہیں“۔ انہوں نے سوال کیا کہ وی وی پیٹس کی گنتی کرتے ہوئے مزید شفافیت کیوں نہیں کی جاتی؟ کمیشن سے دوبارہ ملاقات کرتے ہوئے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی درخواست کی جائے گی۔ وی وی پیٹس کے مسئلہ پر جو بھی مطالبہ کیا جارہا ہے وہ حقیقی مطالبہ ہے۔