ایک تصوئیر کی وجہہ سے یوپی کے نوجوان کو ہوئی جیل

جہابوا:اترپردیش میں ایک 20سالہ نوجوان کے لئے اس وقت مصیبت کھڑی ہوگئی جب اس نے گوشت خریدتے ہوئے ایک سادھو کی تصوئیر پوسٹ کی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق‘ جہابوا گاؤں میں کیلاش مار گ کے قریب ساکن بی ایم ایچ ایس کی مشقت کرنے والے عاتق افضل خان نے پیر کے روز اپنی فیس بک ٹائم لائن پر ایک تصوئیر پوسٹ کی جس کا کیپشن کچھ اس طرح کا تھا کہ’’ رحیم ک دوکان سے رام ہری سبزی خریدتے ہوئے ایک کمیاب تصوئیر‘‘۔

انل ہیماراج پرجاپتی عمر 21سال کی شکایت پر کوتوالی پولیس نے عاتق کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ505(2)کے تحت گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ادتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی مسلخوں پر امتناع عائد کرنے کے بعد اترپردیش میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں اور ان کی زندگی پر بھی اس کا اثر پڑا ہے جس کے سبب وہ غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگئے۔