ایچ ڈی کمارا سوامی کے بیٹے کے خلا ف ارٹیکل لکھنے والے کناڈا ڈیلی کے ایڈیٹر کے خلاف مقدمہ درج

بنگلورو۔ مبینہ طور پر چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی کے بیٹے نکھل گوڑا کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ارٹیکل شائع کرنے پر کناڈا ڈیلی کے ایڈیٹر وشواوانی کے خلاف بنگلورو پولیس نے ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

مذکورہ ارٹیکل میں دعوی کیاگیا ہے کہ نکھل جس کو مانڈیا لوک سبھا حلقہ سے شکست ہوئی نے مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں اپنے دادا جے ڈی (ایس) کے بانی ایچ ڈی دیوی گوڑا سے بدسلوکی کی تھی۔

حالیہ عام انتخابات میں نکھل کو آزاد امیدوار سومالتا امبریش کے ہاتھوں 1.21مارجن سے شکست ہوئی۔

کناڈا نیوز پیپر نے دعوی کیاہے کہ نکھل نشہ کی حالت میں اپنے دادا کے گھر واقع پدما نابھا نگر گیا اور ان کو سیاسی مستقبل میں آگے بڑھنے میں مدد کرنے سے قاصر ہونے کا الزام عائد کیاہے۔

روزنامہ کے ایڈیٹر‘ ویشویشوار بھٹ اور کچھ عملے کے خلاف ائی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔

قبل ازیں کرناٹک چیف منسٹر نے رپورٹرس کو غلط قراردیا‘ جس ذرائع کی بنیاد پر ہے اور کہاکہ مذکورہ ارٹیکل جو ان کے بیٹے کے خلاف شائع ہوا ہے وہ”حقیقت سے بعید اور من گھڑت“ ہے