ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہوکر رہے گی : آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت 

ہریودار : آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت نے کہا کہ خود اپوزیشن جماعتیں بھی کھلے عام ایودھیا میں رام مندر کی مخالفت نہیں کرسکتیں کیونکہ ملک کی اکثریت بھگوان رام کی پرستش کرتی ہیں۔ پتانجلی میں ایک تقریب سے ؁خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ آر ایس ایس او ربی جے پی ایودھیا میں را م مندر کی تعمیر کے عہد کے پابند ہیں تاہم کچھ کامو ں میں وقت لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ مسند اقتدار پر کون فائز ہے اور جو حکومت بھلے کا م کرتی ہے اسے برقرار رہنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کی کچھ مجبوریاں ہوتی ہیں ۔ اور ان مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے اسے کام کرنا چاہئے ۔ تاہم سادھوں اور سنتوں کا جہاں تک تعلق ہے وہ ان حدود سے باہر ہیں ۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ سادھوں اور سنتوں کا کام ملک او رسماج کی بہتری او رفلاح و بہبود کیلئے ہونا چاہئے ۔