ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر آر ایس ایس کی ترجیحات کی فہرست میں

تبدیلیوں سے آر ایس ایس منتظمین واقف ہیں‘آر ایس ایس اعلی قیادتوں نے اپنی ملحقہ تنظیموں کو اسبات کااشارہ دیا ہے کہ وہ رام مندر کے مطالبے پر توجہہ مرکوز کرنے سے باز رہیں۔

نئی دہلی۔ آر ایس ایس کے ملحقہ تنظیمیں جو تعلیم‘ لیبر اور معیشت میں نئی پالیسیوں کے اعلانات میں تاخیر پر خاموش نہیں رہی ہیں نے فیصلہ لیاہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر پر حکومت کے مقدمقابل نہیں ائیں گے۔

تبدیلیوں سے آر ایس ایس منتظمین واقف ہیں‘آر ایس ایس اعلی قیادتوں نے اپنی ملحقہ تنظیموں کو اسبات کااشارہ دیا ہے کہ وہ رام مندر کے مطالبے پر توجہہ مرکوز کرنے سے باز رہیں‘ جو برسوں سے آر ایس ایس کی قابل ترجیح فہرست میں تھا۔

اتوار کے روز وشواہند و پریشد( وی ایچ پی) جس کا آ رایس ایس سے تعلق ہے او ررام جنم بھومی تحریک میں پیش پیش رہی ہے ‘ نے ایودھیا میں ایک ’ دھرما سبھا ‘ منعقد کی تاکہ مندر کی عاجلانہ تعمیر کے لئے دباؤ بنایاجاسکے۔

آر ایس ایس کی جانب سے ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کے لئے تحریک کا احیاء عمل میں لانے کے فیصلہ کا ایک حصہ ہے۔

اس کے علاوہ 6ڈسمبر1992میں جہاں پر بابری مسجد کو شہید کیاگیا تھا اس متنازعہ مقام پر مندر کی تعمیر کے لئے حکومت پر آرڈیننس پیش کرنے کے لئے دباؤ کی حکمت عملی کابھی ایک حصہ ہے۔

پچھلے ماہ سپریم کورٹ نے اس ضمن میں فیصلہ سناتے ہوئے اس با ت کو واضح کردیاتھا کہ اگلے سال جنوری میں سنوائی کی جائے گی