این ڈی ٹی وی کی درخواست پر آئندہ ماہ سماعت

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے این ڈی ٹی وی کے دائرکردہ درخواستوں پر آئندہ ماہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے این ڈی ٹی وی دی انڈیا ہندی نیوز چیانل کی نشریات پر ایک دن کی پابندی کے احکام کا چیلنچ کرتے ہوئے یہ درخواست دائرکی تھی۔

سپریم کورٹ نے اس کی آئندہ سماعت 15ڈسمبر کو مقرر کی ہے۔ تب تک فیصلہ پر عمل آواری ملتوی رہے گی۔ این ڈی ٹی وی کے وکیل اور سینئر ایڈوکیٹ گالی این نریمان اور اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے کہاکہ اس معاملہ میں کوئی جلدی نہیں ہے۔

کیونکہ حکومت نے9نومبر کو نشریات پر امتناع عائد کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس این وی رمنا پر مشتمل بینچ کو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ این ڈی ٹی معاملہ کی بین وزارتی کمیٹی کے روبرو سماعت ہورہی ہے اور اس فیصلہ پر نظر ثانی کے لئے کمیٹی کے روبرو نمائندگی کی جاسکتی ہے۔ این ڈی ٹی وی نے حکومت کے احکام کے دستوری جواز کا چیلنج کیاہے۔